اب اس ملک میں ترمیم ترمیم ترمیم ہوگی، سینیٹر فیصل واوڈا

اب اس ملک میں ترمیم ترمیم ترمیم ہوگی، سینیٹر فیصل واوڈا
 اب اس ملک میں ترمیم ترمیم ترمیم ہوگی، سینیٹر فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نوٹ اور ووٹ کبھی ختم نہیں ہوں گے۔

سینیٹ سے 26 ویں آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آئندہ کوئی بھی باپ کا باپ بننے کی کوشش نہیں کرے گا، اب اس ملک میں ترمیم ترمیم ترمیم ہوگی، اس ملک میں ترقی ترقی ترقی ہوگی، وکٹری کا نشان تاریخ میں لکھا جائےگا، مشکلات آتی رہیں گی اور آگے بڑھتے رہیں گے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف پھنس چکے ہیں، ان کی طرف سے پارٹی رہنماؤں کو گالی سننا پڑی، 18 اکتوبرکو پی ٹی آئی کے دھرنے میں مکھی بھی نہیں نکلی، میں نے سیٹ بھی بانی تحریک انصاف کے منہ پر مار دی تھی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب بانی تحریک انصاف لاہور میں تھے تو مجھے بلایا گیا تھا، اس وقت کہا تھا کہ میں رات کے اندھیرے میں نہیں آؤں گا، بانی تحریک انصاف بلائیں گے تو جاؤں گا، مجھے سیاست بانی تحریک انصاف نے سکھائی ہے، اب تحریک انصاف کے پاس کچھ نہیں بچا ہے، سب کی باتیں دھری کی دھری رہ گئیں۔

بندے توڑنے والی بات بھی جھوٹ ثابت ہوئی، اچھا ہوا جن کے بغیر ہونا تھی وہ بھی آگئے، پاکستان میں نوٹ اور ووٹ کبھی ختم نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویسے آج میری سالگرہ بھی ہے ، آئینی ترمیم کی خوشی کا دن بھی ہے ، ابھی تو ڈگی سے یہ کیک نکالا ہے، ترمیم کیلئے ڈگی کھولنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی، گاڑی کی ڈگی کھلے بغیر ہی ووٹ زیادہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔
 

مزید :

قومی -