پی پی 54نارووال؛ تحریک انصاف کے کارکنوں سے تصادم میں لیگی کارکن جاں بحق
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)نارووال کےصوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 54میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے تصادم میں لیگی کارکن جاں بحق ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی پی 54 کے پولنگ سٹیشن کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑاہو گیا،جھگڑے کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن جاں بحق ہو گیا،پولیس کاکہنا ہے کہ مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا،شدید زخمی60سالہ محمد یوسف ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ پی پی 54پولنگ سٹیشن کوٹ ناجو میں پولنگ روک دی گئی ہے اور دو ملزمان افتخار اور زین کو حراست میں لے لیا گیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہےکہ متوفی محمد یوسف ن لیگ کا کارکن تھا،پی ٹی آئی غندہ گردی سے الیکشن نہیں جیت سکتی،محمد یوسف کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔