رمضان کے دوران مساجد میں افطار پرپابندی بارے متضاد اطلاعات

رمضان کے دوران مساجد میں افطار پرپابندی بارے متضاد اطلاعات
 رمضان کے دوران مساجد میں افطار پرپابندی بارے متضاد اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران مساجد میں افطار پر پابندی بارے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، کچھ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ  مسجد کے اندر افطار کی ممانعت ہوگی تاہم بعد ازا ں سعودی وزیر اسلامی  امورعبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران مساجد میں افطار کے اہتمام پر پابندی عائد نہیں کی گئی تاہم ضوابط کی پابندی کرنا ہو گی۔

سعودی میڈیا کےمطابق وزارت اسلامی امور نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں موجودکیمروں کے ذریعے امام یا نمازیوں کی تصویر بنانے اور نمازوں کی ریکارڈنگ کسی بھی میڈیا پرنشر  کرنےپر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری ضابطے میں مؤذنوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ رمضان کے دوران عشا کی اذان ام القری کیلنڈر کےاوقات کےمطابق دی جائے جبکہ فجر اورعشا میں اذان اوراقامت کےدرمیان 10 منٹ کا وقفہ دیا جائے تاکہ نمازیوں کو سہولت ہو۔بقیہ نمازوں میں پہلے سے مقرر کردہ دورانیے پر ہی عمل کیا جائے گا جبکہ وزارت نے رمضان کے دوران مساجد میں چندہ جمع کرنے اورمسجد کے اندر افطار کا اہتمام کرنے کی ممانعت کرتے ہوئے اس بات پر  زور دیا کہ افطار کے دسترخوان مساجد سے ملحقہ مخصوص جگہوں پر لگائے جائیں تاکہ مساجد کی صفائی متاثر نہ ہو۔

اخبار 24 کے مطابق آل الشیخ نے افطاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس بھی مساجد میں افطاری کا حسب سابق اہتمام کیا جائیگا۔ وزیر مذہبی امور نے نے تاکید کی کہ افطار دسترخوان مساجد کے بیرونی صحنوں میں لگائے جائیں، جبکہ انہوں نے مساجد میں چندہ جمع نہ کرنے پر بھی زور دیا۔سعودی عرب میں گزشتہ کئی برسوں سے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں فلاحی اداروں اور شخصیات کی جانب افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ہر طبقہ کے افراد شرکت کرتے ہیں۔