بہاولپور میں ٹیچر نے طالبہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا 

بہاولپور میں ٹیچر نے طالبہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا 
بہاولپور میں ٹیچر نے طالبہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاولپور کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محراب والا میں طالبہ پر تشدد کا انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آ یا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق طالبہ کے والد کی مدعیت میں خاتون ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاہے کہ طالبہ نے ٹیچر سے امتحان میں شریک ہونے کیلئے رول نمبر سلپ مانگی جس پر ٹیچر نے بیٹی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

سی ای او ایجوکیشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبہ پر تشدد کرنے والی خاتون ٹیچر کو معطل کر دیا گیاہے ، تحقیقات کیلئے دو رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل د ی جارہی ہے ، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔