تحریک انصاف کے پر تشدد احتجاج کے مقدمہ میں نامزد کرنل (ر)اجمل صابر اور چوہدری نذیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

تحریک انصاف کے پر تشدد احتجاج کے مقدمہ میں نامزد کرنل (ر)اجمل صابر اور چوہدری ...
تحریک انصاف کے پر تشدد احتجاج کے مقدمہ میں نامزد کرنل (ر)اجمل صابر اور چوہدری نذیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آئی این پی)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کو تحریک انصاف کے پر تشدد احتجاج کے مقدمہ میں نامزد کرنل (ر) اجمل صابر اور چوہدری نذیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے عدالت نے دونوںں ملزمان کو 50 ہزار روپے فی کس مالیت کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ اگر ملزمان کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے تھانہ دھمیال پولیس نے 26 نومبر کے پرتشدد احتجاج کے بعد درج مقدمہ میں انہیں ملزم نامزد کیا تھا جس میں ان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے علاوہ جلا گھیرا، نقص امن، پولیس مزاحمت سمیت دیگر الزامات تھے۔