مفتی اعظم رفیع عثمانی محب وطن،سچے عاشق رسولؐ تھے،قاری محمد بن سعید

  مفتی اعظم رفیع عثمانی محب وطن،سچے عاشق رسولؐ تھے،قاری محمد بن سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)  انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی معاون خصوصی مولانا قاری محمد بن سعید مکی نے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کی خصوصی ہدایت پر مرکزی قائدین کی نمائندگی کرتے ہوے مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور صاحبزادہ مفتی ڈاکٹر زبیر اشرف عثمانی سمیت دیگر لواحقین سے ا ظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانامفتی محمد رفیع عثمانیؒ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک،،محب وطن،سچے عاشق رسولؐ اورمحافظ ختم نبوت تھے ان کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت، دین کی خدمت، مساجد ومدارس کی تعمیرو تحفظ، تحقیق و تصنیف، درس و تدریس اور اعلاء کلمۃ اللہ میں گذری،وہ متبحر عالم دین،فقیہ،محدث، محقق و مصنف، بہترین منتظم، کامیاب استاد و مدرس  تھے۔اور اپنے والد گرامی مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ کی مسند اور ان کے علوم و معارف کے حقیقی جانشین اور وارث تھے،آپؒ کے ہزاروں شاگرد، لاکھوں عقیدت مند اور آپ کی تصنیفات آپؒ کے لیے عظیم صدقہ جاریہ ہے، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے قائدین و کارکنان اورمتعلقین بھی آپ کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔