عمران خان کی ٹانگ کا پلستر کب کھولا جائے گا ؟ دعویٰ سامنے آ گیا
لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ٹانگ کا پلستر جمعرات کو کھلے گا۔
مقامی اخبار جنگ نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم جمعرات کوعمران خان کے گھر زمان پارک جائے گی اور ان کی ٹانگ کا پلستر کھولا جائے گا جس کے بعد ٹانگ کی بریسز کا سائز لیا جائے گا، بریسز لگنے کے بعد عمران خان دوبارہ چلنے پھرنا شروع ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں انہیں ٹانگوں پر گولیاں لگیں جبکہ حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔