زرداری پر تنقید نہیں کی ،سندھ کو ’جنت ‘ بنا دیں گے: نوازشریف

زرداری پر تنقید نہیں کی ،سندھ کو ’جنت ‘ بنا دیں گے: نوازشریف
زرداری پر تنقید نہیں کی ،سندھ کو ’جنت ‘ بنا دیں گے: نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹنڈو الہ یار (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکیم محمد سعید کے قتل کے بعد ہم نے امن قائم کرنے کیلئے اپنی حکومت خود توڑی ،سندھ میں ڈاکو راج ختم کیا ، مک و قوم کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، زرداری صاحب پر ذاتی تنقید نہیں کی، صرف یہ پوچھا تھا کہ انہوں نے 5 برسوں میں خلق خدا کیلئے کیا کیا، اقتدار میں آکر سندھ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور بیروزگاری ختم کریں گے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے یہاں کے عام کیلئے کچھ نہیں کیا، آئندہ انتخابات میں ٹنڈو الہیار سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوں گے، راحیلہ مگسی کے مخالفین ان کے مقابلے میں ٹھہر نہیں سکیں گے یہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی، جب ملک بدر کیا گیا تو جدہ میں میری پہلی ملاقات اللہ بخش مگسی سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوئی تو سب سے پہلے ٹنڈوالہیار کی قسمت بدلی جائے گی، مسلم لیگ (ن) نے سیاست عبادت سمجھ کر کی، سندھ کے باشندوں کو کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کیوں نہیں ملے، ہماری حکومت آئی تو یہاں بھی پنجاب کی طرح میرٹ پر نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے، میڈیکل کالج اور یونیورسٹیاں بنائیں گے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ کیا صدر آصف زرداری 5 سال میں ایک بار بھی یہاں آئے، زرداری صاحب نے ایسا کون سا کام کیا جو میں ان کی تعریف کروں، کوئی پوچھے زرداری صاحب سے کہ انہوں نے عوام کیلئے کیا کیا، 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی تو کسان پہلے سے زیادہ غریب ہوگا، زرداری صاحب نے 5 سال کے دوران کراچی سے بے امنی کیوں ختم نہیں کی، پاکستان کے ادارے تباہ و برباد ہوگئے، قرضے لے لے کر ملک کو تباہ و برباد کردیا گیا۔ ن لیگ کے صدر نے کہا کہ جب وزیراعظم تھا تو سندھ سے ڈاکو راج ختم کردیا تھا، کراچی میں حکیم سعید کے قتل کے وقت اپنی حکومت کو خود توڑ دیا، پاکستان کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، ہم نوجوان اور ہاریوں کو آسان شرائط پر قرضے دیں گے، ٹیل کے کسانوں کو پانی مہیا کریں گے، لاہور میں میٹرو بس بنائی گئی کراچی میں کیوں نہیں بنائی گئی، 5 سال میں نوکریاں پیسوں کیلئے بیچ دی گئیں، پنجاب میں ہماری حکومت نے نوکریاں میرٹ پر دیں، موقع ملا تو سندھ کو امن کا گہوارہ بنادیں گے، بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔