شاہد آفریدی کا خطاب روکنے کیلئے سرینگر میں انٹرنیٹ بند

شاہد آفریدی کا خطاب روکنے کیلئے سرینگر میں انٹرنیٹ بند
شاہد آفریدی کا خطاب روکنے کیلئے سرینگر میں انٹرنیٹ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی جامع مسجد میں ٹیلی فونک خطاب کرنا تھا۔بھارتی میڈیاکے مطابق اس موقع پر انتظامیہ نے شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی تاکہ آفریدی کے خطاب کو بڑے پیمانے پر نہ سنا جا سکے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے گزشتہ ہفتے خطاب کرنا تھا لیکن بھارتی انتظامیہ کی پابندیوں کی وجہ سے اجتماع نہیں ہو سکا تھا جس کی وجہ سے شاہدآفریدی نے خطاب موخر کر دیا گیا تھا۔

شاہد آفریدی نے پچھلے دنوں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی جس پر انہیں بھارتی کھلاڑیوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھاتاہم شاہدآفریدی اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔

مزید :

کھیل -