مہمند ایجنسی کے سکول میں دھماکا ، کمرہ تباہ

مہمند ایجنسی کے سکول میں دھماکا ، کمرہ تباہ
مہمند ایجنسی کے سکول میں دھماکا ، کمرہ تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہمند ایجنسی کے علاقے موصل کور میچنئی میں سکول میں زور دار دھماکا ہوا جس سے عمارت جزوی طور پر تباہ ہو گئی ۔

ایکسپریس نویز کے مطابق موصل کور میچنئی میں نامعلوم حملہ آوروں سکول میں دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس سے ایک کمرہ تباہ ہو گیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

درگاہ شاہ نورانی کو زائرین کیلئےدوبارہ کھول دیا گیا

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس وقت سکول میں دھماکا کیا گیا طالب علم موجودتھے تاہم وہ محفوظ رہے تاہم دھماکے سے سکول سے ملحقہ مکان کا کمرہ بھی تباہ ہو گیا ہے ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔