کنویں کی صفائی کے دوران 5 مزدور ڈوب کر جاں بحق

کنویں کی صفائی کے دوران 5 مزدور ڈوب کر جاں بحق
 کنویں کی صفائی کے دوران 5 مزدور ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چنیوٹ روڈ پر کنویں کی صفائی کے دوران 5 مزدور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ روڈ پر ایک پرانے کنویں کی صفائی کیلئے مزدوروں کو بلایا گیا تھا اور جب پانچوں مزدور کنویں میں اترے تو صحیح اندازہ اور حفاظتی تدابیر نہ ہونے کے باعث پانچوں مزدور ڈوب گئے۔ مزدوروں کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور غوطہ خوروں نے 2 مزدوروں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردیں جبکہ دیگر تین کی لاشوں کو بھی ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد تلاش کرلیا گیا۔

مزید :

جھنگ -اہم خبریں -