بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی ( مانیٹر نگ ڈیسک) بھارت میں سات مارچ سے پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کو گزشتہ روزہونے والے 2 واقعات پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ سولہویں روز بھی جاری رہا۔ بدھ کے روز بھی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے 2 واقعات پیش آئے۔ پاکستانی سفارتکاروں کو دہلی کی مصروف شاہراہ پر گاڑی آگے لگا کر راستہ روکا گیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے بھارتی وزارتِ خارجہ کو آج کے واقعات پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پیر اور منگل کے روز مجموعی طور پر پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کے سات واقعات ہوئے۔ گزشتہ روز ایک ہی دن میں سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے پانچ واقعات سامنے ا?ئے۔ پاکستان نے ان واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک پاکستانی سفارتکار کو صبح اور چار کو شام کے اوقات میں ہراساں کیا گیا۔ ان سفارتکاروں کو یشونت پیلس کے قریب روکا گیا۔
ہراساں

مزید :

علاقائی -