سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن 8اپریل کو ہوگا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن اگلے ماہ 8 اپریل کو ہوگا۔
میکسیکو میں شروع ہونے والا سورج گرہن ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس، میسوری، الینوائے، کینٹکی، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا، نیویارک، ورمونٹ، نیو ہیمپشائر سے ہوتا ہوا کینیڈا پہنچے گا۔
سورج گرہن کے دوران امریکا کی بیشتر ریاستوں میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا، اس حوالے سے سینکڑوں سکولوں میں پہلے ہی تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے، اسی طرح ٹینیسی اور مشی گن کے کچھ حصے مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے، گرہن کا کُل وقت 4 گھنٹے 39 منٹ تک رہے گا۔
سورج گرہن برصغیر پاکستان و بھارت میں نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 8 اپریل کو ہونے والا سورج گرہن سال کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا، 50 سال قبل مکمل سورج گرہن کا نظارہ دیکھا گیا تھا، اب لوگ اس سال اسے دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔