مجھے ہر پل تمہاری یاد آتی ہے۔۔۔
سُنو……!!!
مجھے ہر پل تمہاری یاد آتی ہے
کبھی سانسوں کے چلنے پہ
کبھی دل کے مچلنے پہ
کبھی بارش برسنے پہ
کبھی آنکھیں چھلکنے پہ
کبھی چندا نکلنے پہ
کبھی سورج کے ڈھلنے پہ
کبھی شب کے اندھیروں میں
کبھی دن کے سویروں میں
کبھی لوگوں کے میلے میں
کبھی تنہا اکیلے میں
تمہاری بس تمہاری یاد آتی ہے
مجھے ہر پل تمہاری یاد آتی ہے