23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے:ابراہیم حسن مراد

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ قراردادِ پاکستان کے رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے،مسلم کمیونٹی کے اتحاد، عزم اور قربانیوں نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔
سابق وزیرصدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ترقی کے لیے تعلیم اور جدت پسندی ناگزیر ہے، روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کو رہنماؤں کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا، درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہوگا۔
سابق وزیر نے کہا کہ یو ایم ٹی نوجوانوں کو قائدانہ صلاحیتوں سے آراستہ کر کے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،پاکستان کی خوشحالی کے لیے ہمیں یکجہتی اور عزم کے ساتھ آئندہ نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور مستحکم وطن تشکیل دینا ہوگا۔