ایشیاء کپ،روزانہ سو سے زائد چھکے لگانے کی پریکٹس کررہا، آصف علی

ایشیاء کپ،روزانہ سو سے زائد چھکے لگانے کی پریکٹس کررہا، آصف علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلیباز آصف علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایشیاکپ کی تیاری کیلئے روزانہ 100 سے 150 چھکے مارنے کی پریکٹس کرتے ہیں۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں ٹریننگ کرتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ میں ایسی پوزیشن پر بیٹنگ کرتا ہوں جہاں اوسطاً 10 رنز فی اوور بنانے کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے روزانہ بڑے شارٹس مارنے کی پریکٹس کرتا ہوں۔
۔ بتایا کہ میں روزانہ ٹریننگ کے دوران 100 سے 150 چھکے مارتا ہوں تاکہ ہر میچ کم از کم 4 سے 5 چھکے مار سکوں، جب میں ٹی20 میں بیٹنگ کے لیے آتا ہوں تو پریشر ہوتا ہے کہ رنز بنائے جائیں اس لیے کوشش ہوتی ہے کہ بال کو لائن اور لینتھ کے مطابق مارنے کی کوشش کروں۔