پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کافیصلہ،سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گراؤنڈ زکی 6ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر 

پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کافیصلہ،سرکاری سکولوں ...
پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کافیصلہ،سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گراؤنڈ زکی 6ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کا پہلا انقلابی ایجوکیشن پروگرام ''،وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے پنجاب سکول ری آرگنائزیشن پروگرام نے منظور ی دے دی-وزیراعلی  نے پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیاہے-وزیراعلی نے سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گراؤنڈ زکی 6ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر کر دیا ہے-وزیراعلی  نے سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار او رماہانہ ”مقابلے“شروع کرنے کا حکم دیا-راجن پور،لیہ، بھکر میں سی ایم پنجاب سکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا اگست سے آغاز ہوگا-وزیر اعلیٰ نے 14-ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیش کا پلان طلب کرلیا - پنجاب بھر میں سہولیات اور ضروریات کا تعین کرنے کے لئے سکولوں کی جامع میپنگ کرنے کی ہدایت کی-گرین سکول پروگرام کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعلی  نے منظوری دے دی -ہر طالبعلم کم ازکم ایک پودا لگائے گا، ڈیجیٹل میپنگ کی جائے گی-سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش اور کریکٹر بلڈنگ کلاسز شروع کرنے کی تجاویز کاجائزہ لیا گیا-وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب بھر میں 603نان فنکشنل سکولوں کی بحالی کی ہدایت کی -وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے ارکان صوبائی اسمبلی کوڈیوٹیاں تفویض کرنے کا حکم دیا ہے-اجلاس میں اساتذہ کے لئے ای ٹرانسفر آسان اور قابل عمل بنانے اورمیٹرک کی سطح پر ٹیکنالوجی کے 12کورسز متعارف کرانے کا جائزہ لیاگیا-کم لاگت میں کلاس روم، آئی ٹی لیب، ایس ایم سی کے ذریعے بنانا ممکن ہوگا-سکول مینجمنٹ کونسلز کو فعال اور موثر بنانے اور سرکاری سکولو ں میں ٹیچر میٹنگ، سہ ماہی سٹوڈنٹ رپورٹ کارڈ کے اجراء پر اتفاق کیاگیا-وزیراعلیٰ نے سکول سسٹم کی ری ویمپنگ کے لئے جامع سکول ایجوکیشن پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی-
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا جائزہ لیاگیا-اجلاس میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ،قائد اعظم اکیڈمی آف ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اورپنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کو یکجا کر کے پیکٹا (PECTAA) قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا-ورچوئل ریلیٹی روم، ٹیک روم، آرٹ روم او ردیگرجدید سہولتیں مہیا کرنے کاجائزہ لیاگیا-وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ سزا اورجزا کے عمل کے بغیر سسٹم میں بہتری نہیں لائی جاسکتی-ایجوکیشن کے لئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دی جائے گی-ہر ڈسٹرکٹ میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیاجائے گا-

صوبائی وزیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے ایجوکیشن ری سٹرکچرنگ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حلقہ وار سکول مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے نگرانی کا عمل جاری ہے -12اضلاع میں 6ہزار لٹریسی کیمپس میں پونے 2لاکھ آؤٹ آفس سکول بچے زیر تعلیم ہیں -5اگست 2024تک 5863سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا-آئندہ 4 سالوں میں 4لاکھ طلباء کو آئی ٹی سکلزکے ذریعے ہنر مند بنایاجائے گا-سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیرسکول ایجوکیشن راناسکندر حیات،ایم پی اے نوشین عدنان،ثانیہ عاشق، سیکرٹری ایجوکیشن،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام نے شرکت کی-