کوآرڈی نیٹرپرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ کی رانامشہود سے ملاقات
کراچی(این این آئی)کوآرڈی نیٹر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق نے وزیراعظم آفس میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔کوآرڈی نیٹر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت سندھ میں کئے جانے والے اقدام سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔اور کہا کہ دیگر صوبوں کی طرح سندھ بھر میں بھی اس کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ سندھ میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرامز میں نوجوانوں کی دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔اس موقع پرچیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کوآرڈی نیٹر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کو سندھ بھر وسعت دینے اور سندھ کے نوجوانوں کو پروگرام سے بھرپور مستفید کرانے پر اتفاق کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے سیاسی اور معاشی چیلنجز کے باوجود قومی ترقی اور استحکام کے عمل کو جاری رکھاہوا ہے،حکومت نوجوانوں کی بہتری اور ان کے روشن مستقبل کے لیے فکرمند ہے۔
فہد شفیق