ننکانہ صاحب میں عدالتی حکم پر بیلف کا تھانے پر چھاپہ، حیران کن انکشاف

ننکانہ صاحب میں عدالتی حکم پر بیلف کا تھانے پر چھاپہ، حیران کن انکشاف
ننکانہ صاحب میں عدالتی حکم پر بیلف کا تھانے پر چھاپہ، حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب  (ویب ڈیسک) ننکانہ صاحب میں عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر پولیس کی غیر قانونی حراست سے 3 بھائیوں کو بازیاب کروا لیا۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق عدالتی حکم پر بیلف کے چھاپے کے دوران ننکانہ صاحب مانگٹانوالہ موڑ کھنڈا میں پولیس کی غیر قانونی حراست سے زنجیروں میں جکڑے یاسین, بلال اور عمران کو آزاد کروایا گیا۔

بیلف نے غیر قانونی حراست میں رکھنے پر تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔