وزیراعلیٰ سندھ کا 30ہزار طلباء کیلئے گوگل سکالرشپ کا اعلان 

وزیراعلیٰ سندھ کا 30ہزار طلباء کیلئے گوگل سکالرشپ کا اعلان 
وزیراعلیٰ سندھ کا 30ہزار طلباء کیلئے گوگل سکالرشپ کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ نے 30ہزار طلباء کیلئے گوگل سکالرشپ کا اعلان  کردیا،مراد علی شاہ نے 30ہزارگوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالر شپ کا افتتاح کردیا۔

نجی ٹی وی چینل  "دنیا نیوز" کے مطابق سندھ حکومت اور گوگل کے درمیان ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلاب لا رہی ہے،سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے،ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی ترقی کو فروغ ملے گا، سندھ کے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کررہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پچھلے سال 1500طلباء کو گوگل سکالرشپ دی گئی،اس سال 30ہزار طلباء گوگل سکالرشپ سے مستفید ہوں گے۔