میرا سیٹھی نے سوشل میڈیا صارف کو منہ توڑ جواب دے دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا سیٹھی ان دنو ں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی جب ان کی سگریٹ پیتے ہوئے کی تصویر وائرل ہو گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔اب اس کمنٹ کے جواب میں اداکارہ نے بھی جوابی پیغام دے دیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک نجی تقریب میں شرکت کی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ لطف اندوز ہوتے نظر آ ئی .
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر اپلوڈ کیں جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ”ولیداور ایملی کی تقریب کو مناتے ہوئے اور اپنے ناخن سے بھی لطف اندوز ہوتے ہوئے“.
View this post on Instagram
اسی تقریب کی ایک تصویر انسٹاگرام پر توجہ مرکز بنی جس میں میرا سیٹھی کو سیگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اس کے نیچے ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ”کیا یہ تصویر لگانا ضروری تھا“۔ اس کمنٹ کے جواب میں اداکارہ نے سوشل میڈیا صارف کو جواب دیا کہ ”بہن آپ پرسکون رہے“۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکارہ میرا سیٹھی اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہے کام کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو اداکارہ کو حال ہی میں رمضان سپیشل ڈرامہ پری ستان میں کام کرتے نظر آئی تھی۔