گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوگرا نے ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 6.49 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ،ایل این جی کی قیمت میں 0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ، اوگرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  گیس کی قیمت میں اضافہ مئی کیلئے کیا گیا ہے ،سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.74 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر  کی گئی ہے ،جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی ہے جس حساب سے سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 14.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  ہو گئی ہے ۔

مزید :

بزنس -