میں نے منی لانڈرنگ نہیں کی،بلیک میل کرنے کے لئے کیسز بنائے گئے ،نااہل ہوا تو پھر بھی آئینی ترامیم کی حمایت نہیں کروں گا:عمران خان

میں نے منی لانڈرنگ نہیں کی،بلیک میل کرنے کے لئے کیسز بنائے گئے ،نااہل ہوا تو ...
میں نے منی لانڈرنگ نہیں کی،بلیک میل کرنے کے لئے کیسز بنائے گئے ،نااہل ہوا تو پھر بھی آئینی ترامیم کی حمایت نہیں کروں گا:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی بھی منی لانڈرنگ نہیں کی ،مجھے بلیک میل کرنے کے لئے میرے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں ،اگر میں نااہل ہوبھی جاتا ہوں تب بھی قانون میں ترمیم کی حمایت نہیں کروں گا۔

پی ٹی آئی ڈرامے سے الیکشن اصلاحات بل منظور ہوا، جہانگیر ترین کے کہنے پر تحریک انصاف کے اراکین نے بائیکاٹ کیا :سینیٹرروبینہ خالد
تفصیلات کے مطابق نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام ”محاذ  “میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات بل میں ہونے والی ترامیم کا کسی کو اسمبلی میں پتا نہیں چلا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کو اپنی صفائی کا پورا موقع دیا گیا ،اب وہ کہتے پھر رہے ہیں کہ ہماری بات سنی نہیں گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں بھی میرے خلاف کیسزبنائے گئے،بیرون ملک سے پیسے کمائے اورپاکستان لےکرآیا،میں دونوں کیسزمیں نااہل نہیں ہوسکتا۔چیرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورزرداری کے مفادات ایک ہیں، نوازشریف اورزرداری احتساب نہیں چاہتے،دونوں پراربوں کے کیسزہے، قومی اسمبلی میں (ن)لیگ کی اکثریت ہے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔اپنے اراکین سینٹر کا ترمیمی بل میں شامل نہ ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سینیٹرپیسے دے کرنہیں بنے ان کا سینیٹ نہ آناباعث شرمندگی ہے،اس حوالے سے ان کوشوکازنوٹس بھیج دیئے ہیں، جس کے جواب میں دونوں سینیٹرزبتائیں گے کہ اجلاس میں کیوں نہیں آئے۔

”میرے بیٹوں کی یہ چیز بالکل بلاول جیسی ہے “عمران خان نے مسکراتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ شیخ رشید بھی شرما جائیں گے
این اے 120کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پوری انتخابی مہم میں حکومت کی پوری مشینری استعمال ہوئی ، انہوں نے اتناپیسہ چلایاپھربھی انہیں ووٹ کم پڑے ،جبکہ ہم لوگ اکیلے تھے ۔سپریم کورٹ نے جو بھی کارروائی کی وہ بالکل ٹھیک تھی،ان کے پاس اختیار ہیں وہ کسی بھی ادارے کوبلاسکتے ہیں،اگر انہوں نے خفیہ اداروں کو ان کے خلاف تحقیقات میں لگا یا تو اس میں کیا ابہام ہے ؟وہ بھی ریاست کے ادارے ہیں ۔

مزید :

قومی -