شرپسند یہودی نے گاڑی فلسطینی بچے پر چڑھا دی، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
طولکرم (این این آئی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں شرپسند یہودی نے گاڑی راہ چلتے فلسطینی بچے پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق زخمی بچے کی شناخت نبیل محمود کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 5سال بتائی جاتی ہے۔ اسے جنوبی طولکرم میں شوفہ کالونی کے قریب بائی پاس روڈ پر یہودی آباد کار نے کچل ڈالا تھا۔ زخمی بچے کو طولکرم کے مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال کے نگران ڈاکٹر ثابت ثابت نے کہا ہے کہ بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم گاڑی کی ٹکر سے اسے سخت چوٹیں آئی ہیں ۔ یہودی آباد کار بچے کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔