ساہیوال ، فوجی عدلاتوں سے سزا پانے والے دو دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

ساہیوال ، فوجی عدلاتوں سے سزا پانے والے دو دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(بیورورپورٹ ) دہشتگردی میں ملوث دومجرموں کوہائی سیکورٹی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق دہشتگردی میں ملوث دومجرموں عباداﷲ عرف سعید اورمحمدسہیل عرف حسن کو فجر کی نماز سے قبل تختہ دارپرلٹکادیاگیا۔ دونوں مجرمان دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے اورانہیں ملٹری کورٹ کی طرف سے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ مجرموں کاتعلق تحریک طالبان سے بتایاجاتاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہائی سیکورٹی جیل میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات تھے اورکسی بھی سیکورٹی اہلکار کو موبائل فون استعمال کرنیکی اجازت نہ تھی۔