مسلم لیگ ن یو اے ای کی جانب سے نواز شریف کے یوم پیدائش پر ان کے لئے دعائے صحت کی اپیل

مسلم لیگ ن یو اے ای کی جانب سے نواز شریف کے یوم پیدائش پر ان کے لئے دعائے صحت ...
مسلم لیگ ن یو اے ای کی جانب سے نواز شریف کے یوم پیدائش پر ان کے لئے دعائے صحت کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم ن یواےای کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش پر  ان کے لیے دعائے صحت کی اپیل ۔پاکستان مسلم لیگ ن یواےای دبئی کے صدر چوہدری محمد الطاف  ،  مسلم لیگ ن دبئی کے صدرچوہدری ظفر اقبال، پاکستان مسلم لیگ ن گلف کے سنیئر نائب صدر چوہدری خالد بشیر ،چئیر مین شیخ محمد عارف، مسلم لیگ ن عجمان کے صدر چوہدری صغیر،سینئر نائب صدر یواےای چوہدری عبدالغفار،نائب صدر راجہ خالد محمود،سیکریٹری انفارمیشن راجہ ابوبکر آفندی سمیت دیگر قائدین و کارکنان نے میاں محمد نواز شریف کے سالگرہ 25دسمبر کے دن کو نواز شریف اور دیگر قائدین کے لیے یوم دعا کا نام دیا ہے ۔چوہدری محمد الطاف نے اس دن کی مناسبت سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو قائدین صحت و تندرستی والی زندگی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن اس وقت اپنے قائد کی صحت کے حوالے سے بہت فکر مند ہیں ساتھ ہی ساتھ دیگر اسیر رہنماوں شاہد خاقان عباسی،خواجہ برادران،احسن اقبال سمیت دیگر قائدین کے لیے بھی خصوصی دعا کی درخواست کی ہے۔احسن اقبال کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ عجیب کیس تھا ڈیڑھ ارب کے ترقیاتی منصوبوں میں 6ارب روپے کرپشن نکال دی عجیب مضحکہ خیز الزام ہے ۔انشاءاللہ بہت جلد مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی اور اندھیری رات کا خاتمہ ہو گا ۔

مزید :

عرب دنیا -