رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن کا مقصد شفاف انداز میں عوام تک خدمات پننچانا ہے : مشتاق جدون

رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن کا مقصد شفاف انداز میں عوام تک خدمات پننچانا ہے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ )چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبر پختوانخواہ مشتاق جدون نے کہاکہ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کامقصود معینہ مدت میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور معیار کو قائم رکھتے ہوئے خدمات کو شفاف انداز میں عوام تک پہنچانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آر ٹی ایس کمیشن عوام کا معاون ہے ۔حکومت کے پی کے نے عوام کو مقررہ وقت میں عوامی خدمات مہیا کرنے کے لئے قانون نافذ کر دیا ہے جس کے تحت اب تک 15 اہم خدمات کی فراہمی کا اعلان کردیاگیا ہے۔محکمہ پولیس،ضلعی انتظامیہ ،صحت ،زکوہ مقامی حکومتیں اور دیر محکمے عوام کو فوری شکایات کا ازالہ اور انصاف فراہم کر نے پابند ہو نگے ان خیالات کا اظہار چیف کمشنر آر ٹی ایس خیبر پختواخواہ مشتاق جدون ہنگو آمد کے موقع پر ہنگامی پریس کانفر نس کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سیکٹری کآر ٹی ایس کے پی کے واصل نواز خٹک ،اسسٹنٹ کمشنر اور فوکل پرسن آر ٹی اس شاہد رفیق گنڈاپور ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد عباس خان موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ آر ٹی ایس قانون کے مطابق محکمہ پولیس متعلقہ تھانوں میں ایف آئی ار کا اندارج فوری طورپرکرنے کا پابند ہوگا ،اسی طرح انتظامیہ فرد کا اجرء،اور اسلحہ لائنسس کا اجراء 7 دن میں اسلحہ لائنسس اور درخواست 15 دن میں جبکہ ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کا اجراء 10 دن میں بنانے کے پابند ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت او پی ڈی میڈیکل سروسز 2 گھنٹے میں،ایمرجنسی 30 منٹ اور ڈرگ لائنسس کا اجراء 10 دن میں بنائی گی۔اسی طرح ضلعی زکواۃ کمیٹی سے مقامی زکوت کمیٹی کو 20 دنوں میں فنڈز کہ فراہمی گزاراونس وغیرہ صوبائی زکوۃ کونسل کی منظوری کے بعد مستحقین کو جہیز الاونس کی فراہمی،تعلیمی وظائف 20 دن کے اندر اور مستحقین میں زکواۃ فنڈز کہ منصفانہ تقسیم کے پابند ہو نگے ۔انہوں نے کہاکہ مقامی حکومتیں پیدائش واموات سرٹیفیکٹ 2 دن کے اندر،عمارت نقشہ جات اور اندرون شہر 30 دن تجارتی مراکز منصوبوں کی منظوری 2 ماہ میں صاف پانی کی فراہمی وکنکشن 2 ہفتے جبکہ کوڑا کرکٹ فضلات کو ٹھکانے لگانا 24 سے 36 گھنٹے کے اندراٹھانے کی ذمداری پوری کر یگی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت حقدارکے حوالے خدمات تک رسائی کے قانون کا نفاذ حکومت کے پی کے نے عوام کو مقررہ وقت میں عوامی خدمات مہیا کرنے کے لئے قانون نافذ کر دیا ہے جس کے تحت اب تک 15 اہم خدمات کی فراہمی کا اعلان کردیاگیا ہے۔اگر ان خدمات کی حصول میں عوام کو شکایات ہو تو اس نمبرات پر 091 9210320،091 9210198 پشاور پر رابطہ کر کے شکایات کا فوری ازلہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کت تحت اب تک کروڑوں افراد نے پبلک ٹو سروسز کمیشن میں درخوستیں جمع کی ہے جن کوعوام تک رسائی آسان کر کے فوری ممکن بناکر ازلہ کیا گیا ہے۔صوبے بھر کی عوام رہنمائی اور مقررہ وقت میں خدمات تک رسائی کے لئے ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ چیرمین،اور اے سی فول پرسن مقرر کیا گیاہے اور ڈویژن سطح پر کمشنر کو ڈویژن چیرمین مقرر کر دیا گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ار ٹی ایس کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کر نے کے لئے صحافی برادری اپنا کردار ادا کر ے۔