پی پی پی کے مرکزی رہنماء، اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی کا دورہ تخت بھائی

پی پی پی کے مرکزی رہنماء، اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی کا دورہ تخت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر)پی پی پی کے مرکزی رہنماء،اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی کا دورہ تخت بھائی۔ انھوں نے مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی معزاللہ خان  کے رہائشگاہ پر ان سے موجودہ سیاسی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی۔اس موقع مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین ملک حسن خان۔پر پی پی ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری عرفان مہمند، مردان ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن ابراھیم سید یوسفزئی،سٹی کے نائب صدر حاجی صاحب زادہ گل حنان۔عمران مہمند حاجی جھان زیب۔طاہر ہوتی۔انور خان سیکرٹری اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔بعد میں وہ تخت بھائی بازار اور گردونواح میں مختلف چنگچی، تیز رفتار اور دیگر ٹرانسپورٹ اڈوں اور مین مردان ملاکنڈ روڈ پر ہتھ ریڑھیوں / ہتھ گاڑیوں کے محنت کشوں سے الگ الگ ملاقاتیں کی اور ان سے ان کے مسائل اور مشکلات دریافت کیئے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔