لاہور میں موسم کی خرابی، فلائٹ آپریشن شدید متاثر، پروازیں ملتان اور پشاور منتقل

لاہور میں موسم کی خرابی، فلائٹ آپریشن شدید متاثر، پروازیں ملتان اور پشاور ...
لاہور میں موسم کی خرابی، فلائٹ آپریشن شدید متاثر، پروازیں ملتان اور پشاور منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں بارش اور تیز ہواوں کے سبب فلائٹ آپریشن کئی گھنٹے تک متاثر رہا۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور موسمی خرابی کی وجہ سے لاہور کا فلائٹ آپریشن گزشتہ رات کئی گھنٹے تک متاثر رہا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خاص طور پر صبح 3 سے 4 بجے کے دوران تیز ہواوں اور بارش کے دوران لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن فعال نہ رکھا جاسکا اور صبح 4 بجے فلائٹس لینڈ کرسکیں۔ خراب موسم کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے،اس دوران تین پروازوں کو ملتان اور پشاور اتارا گیا جبکہ دیگر غیر ملکی پروازوں کی آمد و رفت میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابوظہبی اور بحرین سے لاہور پہنچی پروازوں کو ملتان ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، ریاض سے پہنچی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو پشاور اتارا گیا، یہ پروزیں موسم ٹھیک ہونے پر لاہور پہنچیں۔ قطر ایئرویز کی دوحہ کی پرواز 7 گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی جبکہ درجن سے زائد دیگر غیر ملکی پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔