ایشوریا رائے کی کار بس سے ٹکرانے کی خبریں، اداکارہ  کہاں اور کس حال میں ہیں؟

ایشوریا رائے کی کار بس سے ٹکرانے کی خبریں، اداکارہ  کہاں اور کس حال میں ہیں؟
ایشوریا رائے کی کار بس سے ٹکرانے کی خبریں، اداکارہ  کہاں اور کس حال میں ہیں؟
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی کار کے ممبئی میں بس سے ٹکرانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم انڈیا ٹوڈے نے اداکارہ کے قریبی ذرائع سے تصدیق کی ہے کہ وہ حادثے کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک معمولی واقعہ تھا جس میں کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ اداکارہ کے قریبی افراد نے تصدیق کی ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور یہ کوئی بڑا حادثہ نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں ایک گاڑی کو بڑی سرخ بس سے ٹکراتے ہوئے دیکھا گیا، جسے کئی میڈیا رپورٹس نے ایشوریا رائے بچن کی گاڑی قرار دیا۔ تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق، اگرچہ یہ معمولی ایکسیڈنٹ تھا لیکن تمام افراد محفوظ رہے۔ گاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور واقعے کے حل ہونے کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہو گئی۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ واقعے کے مقام پر ایک چھوٹا سا ہجوم اکٹھا ہو گیا تھا، لیکن کسی نے ایشوریا کو نہ تو گاڑی کے اندر دیکھا اور نہ ہی وہ  آس پاس نظر آئیں۔ ڈرائیور اور چند دیگر افراد گاڑی سے باہر آ کر صورتحال کا جائزہ لینے لگے، اور جب تصدیق ہو گئی کہ کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا، تو دونوں گاڑیاں اپنی اپنی راہ چل دیں۔

ایشوریا رائے بچن اپنی نجی زندگی کو لے کر کافی محتاط رہتی ہیں اور شاذ و نادر ہی عوامی تقریبات میں نظر آتی ہیں۔ وہ صرف بڑے فلمی ایونٹس اور مشہور شخصیات کی شادیوں میں دکھائی دیتی ہیں۔ وہ کافی عرصے سے مین سٹریم سینما سے دور ہیں، لیکن بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔

مزید :

تفریح -