آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ، ضلع باغ سے قیوم بیگ نے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیئے
مظفر آباد (مجتبیٰ علی شاہ )آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات اس وقت عروج پر ہیں ، ضلع باغ میجر (ر)قیوم بیگ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میجر (ر)قیوم بیگ ریلی کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے پہنچے ،ان کے ہمراہ کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ، میجر (ر)قیوم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں الیکشن جیتنے کے بعد باغ کے لیے اہم اقدامات کروں گا ،میرا مشن اور مقصد صرف باغ کی فلاح و بہبود ہے ۔