بہاولپور میں شوہر کی نئی نویلی دلہن پر فائرنگ،وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بہاولپور میں شوہر کی نئی نویلی دلہن پر فائرنگ،وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں ...
بہاولپور میں شوہر کی نئی نویلی دلہن پر فائرنگ،وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شوہر نے نئی نویلی دلہن کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بہاولپور کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا۔بیوی شوہر سے ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی، شوہر بیوی کو منانے کے لیے سسرال پہنچا لیکن بیوی نہ مانی تو شوہر نے فائرنگ کردی، جس سے دلہن زخمی ہوگئی۔

 پولیس کے مطابق 20 سالہ سہیلہ کو سینے اور بازو پر گولیاں لگیں، شوہر کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی سہیلہ کو تشویشناک حالت میں وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔