ملک بھر میں 6 ماہ کے دوران کتنے ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

ملک بھر میں 6 ماہ کے دوران کتنے ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے؟ جان کر آپ حیران ...
ملک بھر میں 6 ماہ کے دوران کتنے ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں  6 ماہ کے دوران  کتنے ایچ آئی وی کیسز  رپورٹ ہوئے؟  اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔" دی نیوز" کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سندھ نے گزشتہ 6ماہ میں پاکستان میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی ( ایڈز) کے کیسز رپورٹ کیے ہیں۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران 454 ایچ آئی وی کیسز ملک بھر میں رپورٹ ہوئے جن میں سے 40 فیصد سندھ سے ، 14 فیصد خیبر پختونخوا سے 13 فیصد بلوچستان سے 10 فیصد آزاد جموں و کشمیر سے اور 2 فیصد گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب سے ایڈز کے کیسز صرف ایک ہفتے کے رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ میں پنجاب کے 6ماہ کے اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیں۔