منشیات کے خلافعالمی دن پر ریس کورس سے کنیئرڈ کالج تک واک

منشیات کے خلافعالمی دن پر ریس کورس سے کنیئرڈ کالج تک واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار خصوصی)منشیات کیخلاف عالمی دن کے موقع پر تنظیم الفجر پاکستان ،اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام ریس کورس پارک سے کنیئرڈ کالج یونیورسٹی تک واک آؤٹ کا اہتمام کیا گیا ۔واک پر امن ماحول میں خوشگوار انداز میں ہوئی جس کی قیادت ایم پی اے فرزانہ سلیم بٹ ،سلمہ بٹ،اکمل اویسی پیرزادہ ممبر پراونشل نارکوٹکس کمیٹی حکومت پنجاب ،اے این ایف پنجاب کے احمد بن طارق،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے لطیف انجم،پی ایچ اے کے ڈائریکٹر مصباالحق ڈار،سوشل ویلفئیر آفیسر سروسز ہسپتال محمد آصف اور مس محمونہ راحیلہ بشیر،دیبا افضل ،بابر حبیب،ارم افتخار مجاہد علی،محمد علیِ محمد ریاض اور ثناء الرحمٰن کے علاہ بڑی تعداد میں مذہبی سیا سی سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ لاہور کے الفجر امید جواں پیس کلب کے ممبران کے علاوہ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،واک کے شرکاء نے منشیات کیخلاف آگاہی کیلئے مختلف بینرز اٹھار کھے تھے جبکہ منشیات کیخلاف نعرے بھی لگائے اکمل اویسی نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہور ہا ہے اس وقت دنیا کا سب سے بڑااور خوفنا ک مسئلہ منشیات ہے اس کیخلاف پوری دنیا کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہو گی ہم لاہور کو منشیات سے پا ک کر کے اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکتے ہیں منشیات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ان کے عادی افراد کے علاج و بحالی کیلئے بھی کام کرنا چاہیے تاکہ منشیا ت کے عادی افراد علاج کے بعد کارآمد شہری کے طور پر اپنا کردار ادا کر سکیں منشیات کے خاتمے کیلئے صرف حکومتی کوششیں کافی نہیں اس کے علاوہ غیر سیاسی تنظیموں کو بھی کرنا چاہیے اور نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے آگاہی دینا بہت ضروی ہے اس کے علاوہ گراؤنڈز کو آباد کرنے سے بھی ہم نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کر سکتے ہیں۔