ایران سے مزید 26 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے

ایران سے مزید 26 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چاغی(آن لائن)ایران سے مزید 26 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مزید ایرانی حکام نے بارڈر بند ہونے کے باوجود 17 زائرین سمیت دیگر نو پاکستانیوں کو تفتان بارڈر پہنچا دیا محکمہ صحت کی جانب سے اسکریننگ کے بعد انھیں قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے تمام گیٹ بند ہونے کے باوجود ایرانی حکام پاکستانیوں کو بارڈر کراس کروارہے ہیں تفتان بارڈر میں زائرین کے علاوہ دیگرایران سے آنے والے پاکستانی باشندے گزشتہ 15 دنوں سے مختلف قرنطینہ سینٹر میں مقیم ہے جنکا تعلق خاران، نوشکی چاغی ضلع سے ہیں دوسری جانب ملک بھر کی طرح ضلع چاغی کے تمام شہروں تفتان، نوکنڈی، دالبندین میں کرونا وائرس کے پیش نظر تمام غیر ضروری دوکانیں بند رہے میڈیکل اسٹور،پرچون، سبزی کی دوکانیں کھلی رہے دن بھر شہر میں پولیس، لیویز اور سیکورٹی اہلکار گشت کرتے رہے اور لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے نا نکلنے کی ہدایت کرتے رہے اور بازارمیں تمام مارکیٹیں اور تمام سڑکیں سنسان رہے ادھر پاک ایران سرحدی شہر تفتان 35 واں روز بدستور بند ہے تمام کاروباری مراکز بند عوامی حلقوں کی جانب سے تفتان کے مقامی شہریوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا جائے کیونکہ تفتان کے تمام لوگوں کا ذریعہ معاش ایرانی بارڈر کے ساتھ منسلک ہے
ایران