بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
اسلام آباد (این این آئی) مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام پندرہ روزہ بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے سربراہ مطاہر سہیل نے بتایاکہ سمر کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے مرد،خواتین کھلاڑی اور سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات حصہ لے سکتے ہیں جن راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ انہوں نیکہا کہ سمر کیمپ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی یکم سے دس جون تک اپنے اپنے ناموں کا اندراج فون نمبر 0321-5354000 پر کروا سکتے ہیں۔ مطاہر سہیل نے مزید کہا کہ اس سمر کیمپ سے سکول کالجز کے طلباء وطالبات کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔
اور یہ نوجوان اس کیمپ کے دوران فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ سمر کیمپ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جا رہاہے۔ یہ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے لئے تربیتی کیمپ ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جاتا ہے