بہاولنگر: سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو عمرقید کی سزا

بہاولنگر: سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو عمرقید کی سزا
بہاولنگر: سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو عمرقید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاولنگر میں عدالت نے اپنی سوتیلی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانےو الے شخص کو عمر قید کی سزا سنادی۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق سیشن کورٹ نے ہارون آباد میں اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، ملزم خبیب عابد ساکن قمر پورہ کے خلاف 21 جون 2024 کو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی والدہ کی جانب سے تھانہ ہارون آباد سٹی میں درج ایف آئی آر کے مطابق طلاق کے بعد اس نے تقریباً 12 سال قبل ملزم سے دوسری شادی کی تھی، لڑکی کی والدہ نے کہا کہ اس کی پہلی شادی سے 15 سالہ بیٹی ہے، جو اس کے ساتھ رہتی ہے۔
والدہ کے مطابق 18 جون 2024 کو اس کے دوسرے شوہر نے اس کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی جب وہ گھر پر موجود نہیں تھی۔
ہارون آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سپیشل اینٹی ریپ کورٹ خضر حیات منہاس نے دونوں فریقین کے شواہد ریکارڈ کرنے اور دلائل سننے کے بعد خبیب کو مجرم قرار دیا۔
عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جو متاثرہ کو ادا کیا جائے گا اور فیصلہ دیا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنی ہوگی۔
دریں اثنا سیشن کورٹ نے بدھ کو ایک قتل کے مقدمے میں ملزم کو سزائے موت سنا دی۔
ملزم مختیار کو تقریباً پانچ ماہ قبل غلہ منڈی کے علاقے میں اپنے گھر میں معمولی تنازعہ پر اپنے بہنوئی عمر فاروق کو جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک اہلکار تھا، قتل کرنے کا مجرم پایا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام شبیر گل نے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے اور دونوں فریقین کے حتمی دلائل سننے کے بعد سزا کا حکم پڑھ کر سنایا۔
عدالت نے مجرم کو مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔