ہری پور: گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈکی گاڑیاں طلب
ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سری کوٹ میں آگ لگ گئی جس نے پور اسکول اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعے کے دوران تقریباً 900 سے ہزار تک طالبات سکول میں موجود تھیں جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹی ایم اے ہری پور اورغازی سے فائربریگیڈکی گاڑیاں طلب کرلی گئیں، آگ لگنے کے واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔فائربریگیڈکی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ آگ بجھانے کے عمل میں مقامی افراد بھی شریک ہیں، پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث فائربریگیڈ کی گاڑیوں کوپہنچنے میں دشواری ہے۔ریسکیو کا کہنا ہے کہ سکول کی عمارت کا آدھا حصہ لکڑی سے بنا ہوا ہے۔