ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلئے بھیجے گئے خط کا جواب دیدیا

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے سے بھیجے گئے خط کا جواب دے دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے جواب میں موجودہ صورتحال اور ٹرمپ کے خط کے حوالے سے ایرانی موقف کو واضح کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خط عمان کے ذریعے امریکہ تک پہنچایا گیا ہے، جو اس معاملے میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
عراقچی نے مزید کہا کہ ایران ماضی کی طرح امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔امریکی صدر نے 12 مارچ کو ایران کو خط بھیجا تھا جس میں نئے جوہری معاہدے پر بات چیت کی درخواست کی گئی تھی، اور دو ماہ کی مہلت دی تھی۔