آدمی نے بیوی کو قتل کیا، پڑوسی کو اطلاع دے کر فرار ہوگیا

آدمی نے بیوی کو قتل کیا، پڑوسی کو اطلاع دے کر فرار ہوگیا
آدمی نے بیوی کو قتل کیا، پڑوسی کو اطلاع دے کر فرار ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلور کے علاقے ڈوڈاکمن ہلی میں ایک  خاتون کی خون میں لت پت لاش ایک سوٹ کیس میں بند ملی۔ مقتولہ گوری انیل سامبرے کو مبینہ طور پر اس کے شوہر راجندرا کھیدیکر نے قتل کیا۔ دونوں کا تعلق مہاراشٹر سے تھا اور حال ہی میں روزگار کے سلسلے میں بنگلور منتقل ہوئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  راکیش نے  بیوی کو قتل کرنے کے بعد گھر سے فرار ہونے سے قبل عمارت کے ایک اور رہائشی کو فون کر کے قتل کا اعتراف کیا۔ مذکورہ رہائشی نے فوری طور پر عمارت کے مالک کو اطلاع دی، جس نے بنگلور ساؤتھ ایسٹ پولیس کنٹرول روم کو  اطلاع دی۔

اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں گھر کو تالا لگا ہوا پایا۔ جب پولیس اندر داخل ہوئی تو انہیں گوری کی لاش سوٹ کیس میں بند ملی۔ پولیس کے مطابق، اگرچہ لاش مکمل تھی، مگر اس کے گلے اور پیٹ پر شدید زخموں کے نشانات موجود تھے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -