کیرئیر کے آغاز میں شدید مشکلات درپیش آئیں، عمران ساحل
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ماڈل عمران ساحل نے کہا ہے کہ اداکاری میں کوئی تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے شروع میں کئی کرداروں اور ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور ممکنہ طور پر ان کی اسی عادت کی وجہ سے ہی لوگوں نے انہیں کام کی پیش کش کرنا چھوڑ دی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ تقریبا ڈیڑھ سال تک بے روزگار رہے جس سے مالی حالات انتہائی خراب ہوگئے اور ان کے پاس کھانے اور دودھ لینے سمیت سگریٹ خریدنے کے پیسے تک نہیں تھے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران ساحل نے کہا میں نے ہمیشہ اپنا کام محنت سے کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ ہرپراجیکٹ میں کردار کو ایسے ادا کروں کہ اس میں حقیقت کا رنگ بھر جائے ۔
آج کل ہر کوئی کسی نہ کسی طر ےقہ سے آگے جانے کی کوشش کر رہا ہے جس کی وجہ سے نئے لڑکے اور لڑ کےاں باقاعدہ تر بےت کی بجائے ڈنگ ٹپاﺅ پالےسی کے تحت ہی چل رہی ہےں جس کی وجہ سے اداکاری کا مےعار بھی سب کے سامنے ہےں ۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالی_© اسے اس کی محنت کا پھل دیتے ہیں ۔عمران ساحل کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاﺅں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں۔