ملتان آرٹس کونسل میں صبح نو سکول  کے بچوں کی تصویری نمائش

ملتان آرٹس کونسل میں صبح نو سکول  کے بچوں کی تصویری نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل ملتان کی آرٹ گیلری(بقیہ نمبر20صفحہ7پر)

 میں صبح نو سکول کے بچوں کی تصویروں کی نمائش منعقد ہوئی. واضح رہے کہ صبح نو اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک منفرد منصوبہ ہے جہاں ورکشاپ، کارخانوں اور دکانوں میں کام کرنے والے بچوں کو ان کے کام کا وقت شروع ہونے سے پہلے تعلیم دی جاتی ہے. نمائش کا افتتاح سیکرٹری سکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کیا. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں بچوں کی پوشیدہ صلاحیتیں سامنے لاتی ہیں اور بچوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے. ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب خواجہ مظہر الحق، ڈی پی آئی سیکنڈری زاہدہ بتول، ڈی ای او سیکنڈری شیخ محمد رفیق، چی او آشی چیف آرگنائزر جائیکا اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل ریاض ہمدانی بھی موجود تھے. بچوں نے یہ تصویریں کیمرے سے بنائیں اور جائیکا نے اسے پورٹریٹ کی شکل دی. اساتذہ، طالبعلموں سمیت مختلف مکتبہ ہائے فکر کے لوگوں نے نمائش دیکھی اور بچوں کے کام کو سراہا۔