اداکارہ رشمیکا مندنا ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ پتا چل گیا

ممبئی (ویب ڈیسک)جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا نہ صرف ٹالی ووڈ بلکہ اب لالی ووڈ پر بھی راج کرنے کو تیار ہیں۔ جو عید پر بالی ووڈ کے سب سے بڑے اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم سکندر میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ باصلاحیت اداکارہ رشمیکا مندنا پشپا اور اینیمل جیسی بلاک بسٹر فلموں کے بعد اب ہندوستانی سنیما کی صف اول کی خواتین میں سے ایک ہیں۔ وہ ان دنوں تقریباً ہر بھارتی فلم کے لیے بنیادی انتخاب میں سے ایک ہیں۔
اس تناظر میں فوربس انڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ رشمیکا صرف ایک باصلاحیت اداکارہ نہیں ہیں بلکہ وہ ملک کی اعلیٰ ترین اور مہنگی اداکارہ بھی ہیں۔
فوربس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رشمیکا منڈنا کو فی فلم 10 کروڑ روپے تک کا معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رشمیکا کے حیدرآباد، بنگلورو، ممبئی اور کورگ کے اپنے گھر میں 70 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔
جنوبی بھارتی اداکارہ کو نہ صرف تامل انڈسٹری بلکہ اب بالی ووڈ انڈسٹری کا بھی اولین انتخاب سمجھا جانے لگا ہے اور وہ آنے والے وقتوں میں بالی ووڈ کی بڑی بڑی اداکاراؤں کو ٹکر دے سکتی ہیں۔