عید کے تیسرے دن موسم کیسا رہےگا؟ جانئے

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی میں آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک ہے، جہاں جہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہیں، جنوب مغرب کی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔