جنرل راحیل شریف سے چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات نہ تو خفیہ اور نہ ہی غیر معمولی نوعیت کی تھی:وزارت داخلہ

جنرل راحیل شریف سے چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات نہ تو خفیہ اور نہ ہی ...
جنرل راحیل شریف سے چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات نہ تو خفیہ اور نہ ہی غیر معمولی نوعیت کی تھی:وزارت داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزات داخلہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آرمی چیف جنر ل راحیل شریف سے ملاقات نہ خفیہ تھی نہ غیر معمولی ۔وزارت داخلہ نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف سے وزیر داخلہ اور وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات معمول کے مطابق تھی اور گزشتہ روز صبح 11بجے آرمی ہاوس میں ہوئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ ملاقات میں بلوچستان میں حالیہ ڈرون حملے ،نیشنل ایکشن پلان اور پاکستان کی مجموعی سیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوئی ۔وزارت داخلہ نے مزید کہاکہ ملاقات سے متعلق قیاس آرائی سے گریز کیا جائے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -