ورلڈ کپ سے قبل ہی جنوبی افریقہ کو بڑا جھٹکا لگ گیا

ورلڈ کپ سے قبل ہی جنوبی افریقہ کو بڑا جھٹکا لگ گیا
ورلڈ کپ سے قبل ہی جنوبی افریقہ کو بڑا جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ سے ایک روز قبل ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیاہے کیونکہ اہم ترین باولر ڈیل سٹین انجری کا شکار ہو کر افتتاحی میچ سے باہرہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کا پہلا میچ کل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم ڈیل سٹین کندھے میں انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ کل کا میچ نہیں کھیل پائیں گے ۔خیال رہے کہ ڈیل اسٹین حال ہی میں بھارت میں ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کوچ اوٹس گبسن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈیل اسٹین ابھی مکمل فٹ نہیں اور وہ انگلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 6 ہفتوں پر مشتمل ٹورنامنٹ ہے لہٰذا ہمیں اس معاملے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس 14 کھلاڑی اور ہیں جن میں سے کسی کو منتخب کرلیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -