بم ڈسپوزل سکواڈ کااہلکار بم ناکارہ بناتے ہوئے ہاتھ ،آنکھ سے محروم ہوگیا

بم ڈسپوزل سکواڈ کااہلکار بم ناکارہ بناتے ہوئے ہاتھ ،آنکھ سے محروم ہوگیا
بم ڈسپوزل سکواڈ کااہلکار بم ناکارہ بناتے ہوئے ہاتھ ،آنکھ سے محروم ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹنڈوالہ یار(مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹنڈوالہ یار تھانے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا اہل کار دستی بم ناکارہ بناتے ہوئے آنکھ اور ہاتھ سے محروم ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 15 روز قبل پولیس نے منصور کالونی میں کچی شراب بنانے کی فیکٹری پر چھاپا مارا تھا جہاں سے 40 سے زائد دستی بم بھی برآمد ہوئے تھے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اجازت ملنے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ تھانے کے خالی گراﺅنڈ میں ان بموں کو ناکارہ بنارہا تھا کہ ایک بم پھٹنے سے سب انسپکٹر محمد سلیم شدید زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو ساتھیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بم کے ٹکڑے لگنے سے سلیم کی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ ضائع ہوگئی ہے ۔ شہر قائد کے سول ہسپتال میں داخل زخمی اہلکار نے بتایا کہ وہ 20سال سے بم ڈسپوزل سکواڈ عملے میں شامل ہے اور اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر مختلف اقسام کے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بناتا ہے۔ زخمی اہلکار محمد سلیم نے شکوہ کیا کہ اس کے زخمی ہونے کے بعد کسی بھی سینئر پولیس اہلکار نے اب تک اس کی خیریت دریافت نہیں کی ہے ۔