اولیاءکرام نے ہمیشہ سنت رسول کی پیروی کا درس دیا ، مظہر سعید کاظمی
ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اولیاءکرام نے ہمیشہ سنت رسول کی پیروی کا درس دیا۔ طریقت اور راہ سلوک حقیقت میں شریعت کی پاسداری کا نام ہے اور اسی پاسداری میں حق کے متلاشی اپنی(بقیہ نمبر13صفحہ6پر )
منزل پالیتے ہیں۔ وہ معروف روحانی پیشوا میاں منیر احمد عراقی کے پہلے عرس کی تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میاں منیر احمد عراقی نے تمام عمر دین حق کی ترویج واشاعت اور لوگوں کی روحانی تربیت کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔ تقریب کی صدارت درگاہ کے سجادہ نشین پروفیسر عبدالباقی نے کی جماعت اہل سنت پنجاب کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ میاں منیر احمد عراقی ایک ضرار سیدہ بزرگ تھے ان کی روحانی اور مذہبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا انہوں نے اپنے اجداد کی تعلیمات کے فروغ کیلئے گراں مرد خدمات سرانجام دیں تقریب میں صاحبزادہ فرحان کبیر،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،فہیم ممتاز ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ نعیم رفیق،فقیر حسین سعیدی نے ہدیہ نعت پیش کی۔