عوام کی خدمت کرنا مسلم لیگ ن کا مشن ہے:منشاء اللہ بٹ

    عوام کی خدمت کرنا مسلم لیگ ن کا مشن ہے:منشاء اللہ بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        سیالکوٹ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما و رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صرف 11 ماہ کے دوران ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا مرکز و محور انسانیت کی خدمت ہے، سیالکوٹ کے ایکسپورٹر پاکستان کا پرچم ہاتھ میں تھامے دنیا بھر میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے جاتے ہیں اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کما کر دیتے ہیں اور یہ سب ہماری محنت کشوں اور ہنر مندوں کی بدولت ممکن ہوا ہے کیونکہ سیالکوٹ کے ورکرز کے ہاتھوں سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ ہے اور ان کی ہنر مندی کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے 176 ورکرز میں میرج گرانٹس اور ڈیتھ گرانٹس کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر طیب ورک، اسد باجوہ، شہباز صائم، عدنان محمود اکبر بھی موجود تھے۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ ورکرز میں ان کے واجبات کی تقسیم قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورکرز کیلئے گرانٹس کے اجراء کو سہل بنا دیا ہے اور اب ورکرز کو دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے، گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کرے گا، واجبات اور گرانٹس کے پرسنل اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائیں گی۔ سیالکوٹ میں انڈسٹریز کی ترقی کیلئے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ چمبر آف کامرس کے ساتھ ملکر کام کرنے کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ 500 ایکڑ پر محیط سیالکوٹ ٹینری زون مکمل ہوچکا ہے جبکہ 100 ایکڑ پر سرجیکل سٹی کے قیام کیلئے لینڈ ایکوائر ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آجر اور آجیر کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کی بدولت سیالکوٹ کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

منشاء اللہ بٹ

مزید :

صفحہ آخر -