آئندہ سال تمام کھیلوں کے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گئے، حنیف عباسی

آئندہ سال تمام کھیلوں کے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گئے، حنیف عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( آن لائن ) چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی پنجاب سپورٹس بورڈ محمد حنیف عباسی نے سال 2018کو کھیلوں کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال تمام کھیلوں کے ٹورنامنٹس منعقد کرائے جائیں گئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں 13 ارب روپے کے فنڈز کھیلوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں 70 فلڈ لائٹ کرکٹ گراونڈ بنائے جا رہے ہیں 70سالہ تاریخ میں راولپنڈی میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں کا کریڈٹ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاون راولپنڈی میں پہلے میئر ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر فضا میں غبارے اور کبوتر اڑا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا ٹورنامنٹ میں91 میچ کھیلے جائیں گے فاتح ٹیم کو3 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو2 لاکھ روپے اور مین آف میچز و مین آف سیریزکو بھی نمایاں کارکردگی پر نقد انعامات دیئے جائیں گئے۔